آذربائیجان کے یوم آزادی کے حوالے سے اسلام آباد میں استقبالیہ، وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کی خصوصی شرکت

image

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):آذربائیجان کے یوم آزادی کے حوالے سے اسلام آباد میں جمہوریہ آذربائیجان کے سفارت خانے کے زیر اہتمام جمعہ کو ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد، پاکستان میں غیر ملکی سفیروں، حکومتی نمائندوں، عوامی، ثقافتی اور کاروباری حلقوں، اعلیٰ افسران اور میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ پاکستان میں مقیم آذربائیجانیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی، چیئرمین ایچ ای سی دیگر مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ آذربائیجان اور پاکستان مشترکہ موسمیاتی تبدیلی کے موافقت کے اقدامات شروع کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ آذربائیجان کے سفیر نے آذربائیجان کے یوم آزادی کی تقریب میں شرکت پر حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

سفیر خضر فرہادوف نے آذربائیجان کی جدوجہد آزادی اور آذربائیجان کے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور قومی زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں کا ذکر کیا۔ انہوں نے آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان گہری دوستی، بھائی چارے اور تزویراتی شراکت داری کو دوطرفہ تعلقات کے اہم ستونوں کے طور پر اجاگر کیا۔

سفیر فرہادوف نے کہا کہ 1991 میں آذربائیجان کی آزادی کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں پاکستان شامل ہے۔ سفیر نے آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں نے سیاحت میں اضافہ کرنے میں سہولت فراہم کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.