جنوبی پنجاب میں اکنامک زونز کے قیام اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا وعدہ جلد پورا ہوگا،سید یوسف رضا گیلانی

image

ملتان۔ 24 مئی (اے پی پی):قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں اکنامک زونز کے قیام اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا وعدہ جلد پورا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ملتان میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک اسوقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے،اجتماعی دانش کے ذریعے ہی ان مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے اور اسی تناظر میں ہی ہم نے حکومت کا ساتھ دیا ۔

انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کے حوالے سے حکومت کو ٹھوس اور مؤثر تجاویز دیتے رہیں گے، آنے والے وفاقی بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف دینے کی تجاویز کو مرتب کر رہے ہیں۔ قائم مقام صدر نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق خاندانوں کی مالی معاونت کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ اسکے ذریعے غریب عوام کا ریاست پر اعتماد بڑھا ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ گیلانی خاندان نے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارمز سے ملتان میں طویل سیاسی جد وجہد کی۔ نہ کبھی بکے نہ جھکے، انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.