عالمی عدالت انصاف کا غزہ اور رفح پر اسرائیلی جارحیت روکنے کا فیصلہ قابل ستائش ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف

image

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کا غزہ اور رفح پر اسرائیلی جارحیت روکنے کا فیصلہ قابل ستائش ہے،امید ہے کہ عالمی برادری اسی طرح کشمیر کے محکوم عوام پر بھی توجہ دے گی۔

ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ اور رفح میں جنگ بندی کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ خوش آئند ہے،پاکستان کی جانب سے فلسطینی جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر کے محکوم عوام پر بھی اسی طرح کی توجہ دی جائے گی جو سات دہائیوں سے بھارتی ظلم وستم کا سامنا کررہے ہیں اور انہیں ان کی بنیادی حق سے مسلسل محروم رکھا جارہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.