آئندہ بجٹ عوام دوست بنایا جائے ،معاشی خوشحالی ملک میں سیاسی استحکام سے منسلک ہے، سید یوسف رضا گیلانی

image

ملتان ۔25مئی (اے پی پی):قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے آئندہ بجٹ کو عوام دوست بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی خوشحالی ملک میں سیاسی استحکام سے منسلک ہے۔ ایوان صدر پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے ملتان سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ، اراکین صوبائی اسمبلی اور دیگر اہم سیاسی شخصیات نے ملاقات کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ عوام دوست ہونا چاہیے، معاشی خوشحالی ملک میں سیاسی استحکام سے منسلک ہے، معاشی استحکام کے بغیر عوام کی حالت بہتر نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ قومی مسائل کے حل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لانے کی ضرورت ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ملتان میں ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کریں گے ۔

قائمقام صدر نے عوامی خدمت کو ترجیح دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بڑے پیمانے پر لوگ مستفید ہو رہے ہیں، مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، جنوبی پنجاب میں تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹیشن کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے وزیراعظم سے بات چیت شروع ہو چکی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.