نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکا کا مختلف ممالک میں پاکستان کے سفارتی مشنز کا مطالعاتی دورہ

image

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکا نے مختلف ممالک میں پاکستان کے سفارتی مشنز کا دورہ کیا اور اپنے مطالعاتی دوروں کے سلسلے میں سفیروں سے ملاقاتیں کیں۔ کورس کے شرکا نے صنعتوں، آب و ہوا کی تبدیلی جیسے دیگر مختلف شعبوں سے متعلق میزبان ممالک کے مختلف اداروں کا بھی دورہ کیا۔ کورس کے شرکا کے ایک گروپ نے فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور سفیر عاصم افتخار احمد سے ملاقات کی۔ شرکا کو پاک فرانس تعلقات پر بریفنگ دی گئی اور سفیر اور مشن ٹیم کے ساتھ تبادلہ خیال کا موقع فراہم کیا گیا۔

مطالعاتی دورے کی توجہ ترقی اور گورننس کے امور پر غور و خوض کرنا ہے۔ نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکا کے ایک اور گروپ نے ڈنمارک کا دورہ کیا جہاں انہیں اسٹیٹ آف گرین میں بریفنگ دی گئی جو ڈنمارک کی حکومت اور ملک کے معروف کاروباری اداروں کے درمیان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہے جو پائیدار اور کم کاربن والے معاشرے کے لیے کام کرنے والے 600 سے زائد ڈنمارک کے کاروباری اداروں اور تعلیمی اداروں کے لیے ون اسٹاپ شاپ کے طور پر کام کر رہی ہے۔

سفیر شوئن سرور نے شرکا کے لئے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا جنہوں نے ڈینش انڈسٹریز (ڈی آئی) کا بھی دورہ کیا۔ نیشنل مینجمنٹ کورس کے سینئر اراکین کے ایک گروپ نے نیپال کے دورے کے دوران انٹرنیشنل سینٹر فار انٹیگریٹڈ مائونٹین ڈویلپمنٹ (آئی سی آئی ایم او ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل پیما گیا مشو کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن میں حصہ لیا، جو ہندوکش ہمالیہ خطے کے آٹھ علاقائی رکن ممالک پاکستان ، افغانستان ، بنگلہ دیش ، بھوٹان ، چین ، بھارت، میانمار اور نیپال کے لئے خدمات انجام دینے والا ایک بین الحکومتی تعلیمی ادارہ ہے۔ کورس کے شرکا کے ایک اور گروپ نے اپنے فارن اسٹڈی ٹور پر ریاض کا دورہ کیا۔ انہوں نے سفیر احمد فاروق اور افسران سے بات چیت کی اور سعودی ویژن 2030 اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.