صوبے کے بیشتر اضلاع میں انتہائی گرم موسم کے ساتھ گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، موسمیاتی مرکز بلوچستان

image

کوئٹہ۔ 25 مئی (اے پی پی):موسمیاتی مرکز بلوچستان نے خبردار کیا ہےکہ صوبے کے بیشتر حصوں میں اگلے تین سے چار دنوں کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہنے کے ساتھ ساتھ تیز دھول اڑانے والی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ گرم لو کی وجہ سے سورج کی روشنی میں زیادہ دیر تک رہنا بہت خطرناک ہو سکتا ہے۔

ہفتہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں بنیادی طور پر انتہائی گرم موسم کے ساتھ گرد آلود ہوائیں اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ وسطی اور شمالی علاقہ جات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ دوپہر اور شام کے اوقات میں آواران، خضدار، کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ اور ژوب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اتوار کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں بنیادی طور پر انتہائی گرم موسم کے ساتھ گرد و غبار والی تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کی ساحلی پٹی (جیوانی، گوادر، پسنی اور اورماڑہ) میں صبح کے اوقات میں انتہائی مرطوب دھند پڑ سکتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ، لسبیلہ میں47، تربت اور نوکنڈی45، دالبندین44اور کوئٹہ میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.