حکومت پاکستانی عازمین حج کی غیر معمولی دیکھ بھال میں مصروف عمل ہے ، وزارت مذہبی امور

image

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی رواں سال حج کرنے والے پاکستانی عازمین کی سہولت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے انتھک کوشاں ہے، سعودی عرب میں قائم اپنے وقف حج مشن کے ذریعے مومنین کے مقدس سفر کو آسان بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، مدینہ منورہ میں شعبہ لاپتہ و بازیابی نے530 گمشدہ بیگ تلاش کرکے ان کے مالکان کے حوالے کئے ہیں۔ اسی طرح راستہ بھولنے والے61 عازمین حج کو تلاش کرکے ان کی رہائش گاہوں پر پہنچایا گیا ہے

۔ مدینہ منورہ میں کھانے پینے کی304 اور ٹرانسپورٹ کی 38 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ سعودی حکام کے خصوصی تعاون سے 20 ہزار 500 عازمین کو ریاض الجنتہ جانے کی سہولت فراہم کی گئی۔ مکہ مکرمہ میں 197 تھیلے سامان بازیاب کرائے گئے جبکہ راستہ بھولنے والے 17 حاجیوں کو ان کی رہائش گاہوں پر لے جایا گیا۔ مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر تعینات حرم گائیڈز اب تک 4500 عازمین حج کو رہنمائی فراہم کر چکے ہیں۔ 149 پروازوں کے ذریعے 35 ہزار سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچے۔

اب تمام پروازیں 9 جون 2024 تک جدہ پہنچ جائیں گی۔ 24 مئی 2024 سے مدینہ منورہ کے لئے قبل از حج پروازوں کا سلسلہ پہلے ہی ختم ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ نجی حج سکیم کے ذریعے 32 سو 46 عازمین بھی سعودی عرب پہنچ گئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.