لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے، محکمہ موسمیات

image

لاہور۔25مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے جبکہ بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں اورجھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطا بق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبا ئی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سیالکوٹ سٹی 03 اور ایئرپورٹ 01 ، گجرات، نارووال 03، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02 جبکہ فیصل آباد میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 30جبکہ زیادہ سے زیادہ 45سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 20فی صد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح72فیصد رہی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں یو ایس قونصلیٹ90، فیز 8 ایوی گر ین81، پاکستان انجینئرنگ سروسز73،ذکی فارمز81،سید مراتب علی روڈ73،ریونیوسوسائٹی71 ،سی ای آر پی آفس 73، بلاک اے جو ہر ٹائون 82اور یو ایم ٹی میں 68ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.