پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 میچ آج کھیلا جائے گا

image

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں سنیچر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے برمنگھم کے ایجبسٹن سٹیڈیم میں مدِمقابل ہوں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 30 ٹی20 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں 19 میچوں میں انگلینڈ نے جیت حاصل کی، جبکہ 9 میچوں میں کامیابی پاکستان کا مقدر بنی اور دو میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

اس سیریز کے لیے پاکستان کے سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد اورعرفان خان نیازی شامل ہیں۔

اسی طرح گرین شرٹس کے سکواڈ میں محمد رضوان، صائم ایوب، عثمان خان، آغا سلمان، عماد وسیم، شاداب خان، عباس آفریدی، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، محمد عامر، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے انگلش ٹیم کے سکواڈ میں کپتان جوز بٹلر، جونی بیئرسٹو، ہیری بُروک، بین ڈکٹ، فِل سالٹ، معین علی، سیم کَرن، وِل جیکس، لیام لیونگ سٹون، جوفرا آرچر، ٹام ہارٹلی، کرس جورڈن، عادل رشید، رِیس ٹوپلی اور مارک وُڈ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ آئندہ ماہ سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل دونوں ٹیموں کے پاس تیاری کے لیے یہ سیریز آخری موقع ہے۔

اس سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے امریکہ اور ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گی.


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.