ٹی 20 ورلڈ کپ ، آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دیدی

image

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ اسکاٹ لینڈ کی شکست سے انگلینڈ کی ٹیم سپر 8 مرحلے میں پہنچ گئی۔

اسکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 5  وکٹوں کے نقصان  پر 180 رنز بنائے  جسے آسٹریلیا نے 19.4 اوورز میں مکمل کر لیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ:بھارت اور کینیڈا کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

اسکاٹ لینڈ کے جارج منسی نے 35، برینڈن میک مولن 60  اور رچی بیرنگٹن 42 رنز بنا کر نمایاں رہے ، آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 4 اوورز میں 44 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 68 اور مارکس اسٹوائنس 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم گروپ بی میں تمام میچز جیت کر پہلی پوزیشن پر ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.