پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کی ایک اور پرواز کرغستان کے شہر بشکیک سے 171 پاکستانی طلبا کو لے کر کراچی پہنچ گئی

image

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کی ایک اور پرواز کرغستان کے شہر بشکیک سے پاکستانی طلبا کو لے کر کراچی پہنچ گئی۔ پاکستان سول ایی ایشن کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ کراچی آمد پرہوئی اڈے کےٹرمینل ون پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستانی طلبا کا خیر مقدم کیا۔

پی آئی اے کی پرواز 6271 کے ذریعے بشکیک سے کراچی پہنچنے والی پرواز پر171 طلبا کو لایا گیا ہے جو ہفتہ کو سہہ پہر4 بجکر 20 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبائی وزرا ء شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ کے ہمراہ طلبا کو خوش آمدید کہا اس موقع پر دیگر حکومتی اہلکار اور ایئرپورٹ انتظامیہ کے نمائندے بھی موجود تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.