زارا ایپ کے اجرا سے اب تک 3639 کیسز پر کارروائی،2130 کو کامیابی کے ساتھ نمٹا دیا گیا

image

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):زارا ایپ نے اپنے اجرا سے اب تک 3639 کیسز پر کارروائی کی جن میں سے2130 کو کامیابی کے ساتھ نمٹا دیا گیا اور اس کے نتیجے میں لاپتہ بچوں کی بازیابی یا رپورٹ شدہ مسائل کو حل کرایا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی وزارت کے زارا رسپانس اینڈ ریکوری ایپ کے ڈی جی نے ہفتے کے روز کہاکہ اب بھی 592 کیسز پر کارروائی جاری ہے جن کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

زینب الرٹ رسپانس اینڈ ریکوری ڈیٹا بیس مثبت رجحان ظاہر کرتا ہے، اس وقت اوپن کیسز کی تعداد 592 ہے جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں41 فیصد کم ہے۔ یہ کیس کے حل میں اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔ مجموعی طور پر 2130 کیسز کو کامیابی کے ساتھ نمٹا دیا گیا ہے اور سسٹم نے 265 جعلی کیسز کی بھی نشاندہی کی ہے۔ رپورٹ شدہ کیسز کی شرح میں 70.3 فیصد 5 سال سے کم عمر کے بچے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

اس کے بعد 10-15 سال کی عمر کے گروپ کے کیسز کی شرح 15.1 فیصداور15-18 سال کے گروپ کے کیسز کی شرح 8.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔کیسز کا ایک چھوٹا سا حصہ 5 سے 10 سال کی عمرپر بھی مشتمل ہے جس کی شرح 5.8 فیصد ہے اور 18 سال سے زیادہ عمر کے بالغ افراد کی شرح 0.1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.