آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے ، محکمہ موسمیات

image

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے جبکہ بعداز دوپہر گردآلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوااورشمالی پنجاب میں تیز ہواؤں،آندھی اور جھکڑچلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کشمیر میں کوٹلی 05، خیبرپختونخوا میں پٹن 04، مالم جبہ 03، چترال، کالام 01، سیالکوٹ (سٹی 03، ایئرپورٹ 01)، گجرات، نارووال 03، مری، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02 اورفیصل آباد میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نےانتباہ کی ہے کہ رواں ہفتے ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکی لپیٹ میں رہیں گے ۔ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں دادو، موہنجوداڑو 50، جیکب آباد 49، شہید بینظیر آباد، پڈعیدن، سبی، لاڑکانہ، روہڑی، سکھر، تربت 48، بہاولپور، خیرپوراور سکرنڈ میں47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.