لیسکو نادہندگان سے 18.13 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی۔ ترجمان

image

لاہور۔25مئی (اے پی پی):لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے، 228 ویں روز 18.13 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق لا ہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز سرور مغل کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں مہم کے 228 ویں روز 101 نادہندگان سے 18.13ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ناردرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی12 نادہندگان سے 1.12 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 6 نادہندگان سے 0.51 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کی زیر نگرانی 116نادہندگان سے 1.51ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ساوتھ سرکل کی زیر نگرانی11نادہندگان سے 0.31ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل کی زیر نگرانی10نادہندگان سے 0.43ملین، سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی13 نادہندگان سے 0.34 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل کی زیر نگرانی 18 نادہندگان سے 0.42 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل کی زیر نگرانی15نادہندگان سے 13.49 ملین کی ریکوری کی گئی۔ 228 روز سے جاری مہم کے دوران 103867 ڈیفالٹرز سے 4 ارب36 کروڑروپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں 15081 نادہندگان سے 633.59 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 13641 نادہندگان سے 949.08 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 11790 نا دہندگان سے 618.07 ملین اور ساوتھ سرکل میں 6174 نادہندگان سے 245.45 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 9021 نادہندگان سے 408.26 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 12133 نادہندگان سے 587.73 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 16455نادہندگان سے 354.39 ملین جبکہ قصور سرکل میں 19572نا دہندگان سے 574.49 ملین کی ریکوری کی گئی۔ دریں اثناء چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.