اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ایک ماہ میں سنگین جرائم میں ملوث 44 گینگز کے 102 ملزمان گرفتار کئے، آئی جی اسلام آباد

image

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ایک ماہ میں جرائم کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھائے ہوئے پچھلے ایک ماہ میں سنگین جرائم میں ملوث 44 گینگز کے 102 ملزمان گرفتار کئے۔جبکہ سنگین و دیگر جرائم کے 117 مقدمات کو ٹریس کیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ منشیات کے خلاف نشہ اب نہیں تحریک بھرپور طریقے سے چلائی گئی۔اس تحریک کے دوران 338 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ان ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن سمیت 20 کلوگرام سے زائد آئس برآمد کی گئی۔یہ منشیات فروش نوجوان نسل کی رگوں میں زہر بھرتے تھے۔

اس تحریک کے دوران عوام الناس نے بھی پولیس کا بھرپور ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ لے کر چلنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کیا گیا۔اس کریک ڈاون کے دوران 277 ملزمان کو گرفتار کرکے 15 کلاشنکوفوں سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ۔ڈکیتی، رابری، راہزنی اور گاڑی چوری جیسے مقدمات میں ملوث 291 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے جرائم بر خلاف مال کے مقدمات میں 16 کروڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا۔پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھرپور مہم چلائی جارہی ہے۔یہ سب اسلام آباد پولیس کی ٹیم کانسٹیبل سے آئی جی تک نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا ہر افسر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے 24 گھنٹے سڑکوں پر موجود ہے۔نان رجسٹریشن آف کرائم کی پالیسی کا خاتمہ کیا گیا۔سابقہ پنڈنگ تمام ریسکیو 15 کی کالز پر مقدمات کا اندراج کیا گیا۔اب ریسکیو 15 کی کال پر فوری مقدمہ درج کرنے کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔جرائم کو ٹریس کرنے کے ساتھ ساتھ جرائم کی روک تھام پر خصوصی توجہ دی گئی۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس ڈولفن اسکواڈ کی تنظیم نو کی گئی ،اسلام آباد اور پنجاب کے کریمینیلز ریکارڈز کا ڈیٹا یکجا کیا گیا۔اس ڈیٹا کو ایک سافٹ وئیر میں جمع کیا گیا اور یہ سوفٹ وئیر چیک پوائنٹس پر مہیا کیا گیا۔ اس کا مقصد چوری شدہ گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کا ریکارڈ چیک کیا جاسکے۔آئیں پولیس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائیں تاکہ ہم مل کر اپنے شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.