کھاد کمپنیوں کے لئے گیس پہ سبسڈی ختم نہیں کی جا رہی، فرٹیلائزر کمپنیوں کے لیے گیس پر سبسڈی ختم کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں،ترجمان وزارت صنعت و پیداوار

image

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):وزارت صنعت و پیداوار کے ترجمان نے کہا ہے کہ کھاد کمپنیوں کے لئے گیس پہ سبسڈی ختم نہیں کی جا رہی، فرٹیلائزر کمپنیوں کے لیے گیس پر سبسڈی ختم کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان وزارت صنعت و پیداوار نے ہفتہ کو جاری وضاحتی بیان میں کہاہے کہ اس ضمن میں میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ یہ معاملہ کابینہ کے ایجنڈے میں بھی شامل نہیں تھا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کھاد کمپنیوں کے لیے گیس کی قیمتوںکا تعین اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی۔ ترجمان وزارت صنعت و پیداوارنے کہا کہ فرٹیلائزر کمپنیوں کے لئے گیس کی قیمتوں کا تعین ماضی کے طے شدہ اصولوں پر ہوگا تاکہ کھاد کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہ ہو۔ ترجمان وزارت صنعت و پیداوارنے کہا کہ کھاد کی قیمتوں کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.