خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کےاجلاس میں مختلف اقدامات اور منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

image

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی نے دوست ممالک کے ساتھ جاری معاشی اشتراک کار پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور حکومت سے حکومت اور بزنس ٹو بزنس فریم ورک کے تحت تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق سرگرمیوں میں حالیہ پیش رفت کو سراہا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کے 10 ویں اجلاس میں ان وعدوں کو ٹھوس منصوبوں اور معاشی منافع میں تیز رفتاری سے تبدیل کرنے کے لئے موثر فالو اپ میکنزم کی بھی ہدایت کی گئی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس اس کے دائرہ کار میں آنے والے مختلف اقدامات اور منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی کابینہ کے ارکین، وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے سرمایہ کاری اور نجکاری کی مہم کو احسن انداز میں چلانے پر ایس آئی ایف سی اور اس سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے پوری حکومت کے نقطہ نظر کے ذریعے مختلف اقدامات کو تیز کرنے اور ملک کے معاشی استحکام کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔

آرمی چیف نے ملک کی معاشی خوشحالی اور عوام کی سماجی و اقتصادی فلاح و بہبود کے لئے حکومتی اقدامات کابھرپور ساتھ دینے کے پاک فوج کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس کے دوران وزارتوں نے ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم کے ذریعے مختلف منصوبوں اور پالیسی اقدامات پر جامع پیش رفت پیش کی اور مستقبل میں طے شدہ سنگ میل کے حصول کے لئے منصوبے پیش کئے۔ کمیٹی نے اب تک ہونے والی مجموعی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور وفاقی وزارتوں، صوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کے کردار کو سراہا۔ کمیٹی نے ملک کے میکرو اکنامک حالات کو بہتر بنانے کے لئے ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے فراہم کی جانے والی سہولتوں کو سراہا۔

اجلاس میں سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں(ایس او ایز)کی نجکاری میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور جاری عمل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اس میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے نجکاری کے مختلف سنگ میل کو بروقت حاصل کرنے پر زور دیا گیا۔ آخر میں وزیراعظم نے سرمایہ کاری اور نجکاری کی مہم کو احسن انداز میں آگے بڑھانے پر ایس آئی ایف سی اور اس سے وابستہ شراکت داروں کے کردار کو سراہا۔ وزیر اعظم نے ‘پوری حکومت’ کے نقطہ نظر کے ذریعے مختلف اقدامات کو تیز کرنے اور ملک کے معاشی استحکام کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.