اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےملتان میانوالی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔