سیاسی بات چیت ہی جمہوری معاشرے میں آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے،رانا ثناء اللہ

image
اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہےکہ اگر ہم ایک بہتر اور جمہوری پاکستان چاہتے ہیں تو ہمیں تعطل کو ختم کرنا ہوگا،سیاسی بات چیت ہی جمہوری معاشرے میں آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ہفتہ کوایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ تعطل کسی کے لیے بھی فائدہ مند نہیں، خاص طور پر جب ملک کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور ان کی سیاسی جماعت پی ایم ایل (این) کا واضح موقف ہے کہ سیاسی مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی انداز اپنائیں اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت پر رضامند ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر سیاسی اور غیر آئینی انداز کے ساتھ عمران خان خود کو، اپنی پارٹی کو اور ملک کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ زور دیا کہ سیاسی بات چیت ہی جمہوری معاشرے میں آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ مسلم لیگ ( ن )سمجھتی ہے کہ اداروں کے درمیان تصادم کا ماحول قومی مفاد میں نہیں ہے۔ اداروں کے درمیان اچھے کام کرنے والے تعلقات بہترین قومی مفاد میں ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.