وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ممتاز اداکار و صداکار طلعت حسین کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

image

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹیلی ویژن ، تھیٹر ، فلم اور ریڈیو کے ممتاز اداکار و صدا کار طلعت حسین کی وفات پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعا اورمرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیاہے۔

اتوار کووزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق طلعت حسین ایک لیجینڈ اداکار تھے جن کی ڈائیلاگ ڈیلیوری کا ایک زمانہ معترف تھا،طلعت حسین نے اپنی جاندار اداکاری کے فن سے دنیا بھر کے ڈرامہ اور فلم شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن ، تھیٹر ،فلم اور ریڈیو کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا اسے کبھی پر نہیں کیا جا سکے گا ۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم طلعت حسین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.