پاکستان سمیت دنیا بھر میں دودھ کی اہمیت کا عالمی دن یکم جون کو منایا جائے گا

image

فیصل آباد۔ 26 مئی (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں دودھ کی اہمیت کا عالمی دن یکم جون کو منایا جائے گا۔ اس موقع پرمنعقدہ تقریبات میں صحت بخش اور توانائی سے بھرپور دودھ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی جا ئے گی، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال یکم جون کو دودھ کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ عالم انسانیت کو صحت و توانائی کے چھلکتے ہوئے ذخیرے کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کیا جائے،سال2001 میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت نے دودھ کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا جس کا مقصدعوام الناس کی نظروں میں دودھ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے کیونکہ روزمرہ زندگی میں ہم دودھ کو صحت کے بھرپور فوائد سے منسلک سمجھتے ہیں۔

ماہرین لائیوسٹاک کے مطابق خوراک میں دودھ کی افادیت اور اس کی پیداوار بڑھانے کیلئے عوامی شعوراجاگر کرنا ہے پاکستان زرعی ملک ہے جبکہ یہاں پر ڈیری فارمنگ اور لائیوسٹاک کی ترقی سے بہتری کے وسیع امکانات موجودہیں جن سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے جانور پالے جاسکتے ہیں۔ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹراسفند یار نے بتایا کہ دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی مصنوعات نہ صرف کیلشیم سے بھرپور بلکہ ذائقے دار بھی ہوتی ہیں جن سے ہمارے جسم کو کیلوریز جلا کر چمکتی ہوئی جلد پانے کا سنہری موقع ملتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مضبوط ہڈیوں اور دانتوں کیلئے کیلشیم ایک ضروری عنصر ہے جس سے ہمیں پٹھوں کی حرکت اور اعصابی نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے جبکہ دودھ کیلشیم کا خزانہ ہے،دوسری جانب دودھ وٹامن ڈی سے بھی بھرپور ہے جو عمر رسیدگی کے عمل کو سست کرتا اور ذہنی دباؤ کے خلاف بھی کارگر ثابت ہوتا ہے نیزاس میں شامل وٹامن ڈی اور کیلشیم دونوں ہڈیوں کیلئے فائدہ مند ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹھنڈا دودھ موسچرائزر کے طور پربھی استعمال کیا جاتا ہے جس سے جلد کی پی ایچ کی سطح معتدل اور جلد صحت مند و چمکدار ہوجاتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.