چینی صدر چین عرب تعاون فورم کی دسویں وزارتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، چینی میڈ یا

image

بیجنگ ۔26مئی (اے پی پی):چین اور عرب ممالک کے مشترکہ فیصلے کے مطابق چین عرب تعاون فورم کی 10ویں وزارتی کانفرنس 30 مئی کو بیجنگ میں منعقد ہوگی۔ چینی میڈ یا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور کلیدی تقریر کریں گے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای عربی فریق کے چیئرمین اور موریطانیہ کے وزیر خارجہ مرزوق کے ساتھ اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ اجلاس میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ ، نمائندے اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل شرکت کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.