سرگودھا واقعہ کی شفاف تحقیقات جا ر ی ہیں ، قصور وار کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ، رمیش سنگھ اروڑہ

image

لاہور۔26مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ سرگودھا میں مبینہ طور پر توہین مذہب کے الزام میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ۔اتوار کو صوبائی وزیر نے نوٹس لیتے ہوئے ہوم سیکرٹری پنجاب سے رابطہ کیا جس کے بعد ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیر نگرانی ضلع بھر میں گرجا گھروں کی سکیورٹی سخت اورایک ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قصور وار کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی تاہم انکوائری مکمل ہونے تک شہری اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اور سکیورٹی اداروں کو اپنے فرائض سر انجام دینے دیں۔ صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ گرجا گھروں میں مسیحی برادری کی جانب سے مذہبی عبادات ادا کی جاتی ہیں لیکن کسی بھی مذہب کی توہین کی اجازت نہیں دی جا سکتی تاہم ایک پرامن معاشرے کے قیام کے لیے ہم سب کو اپنا فرض نبھانا ہوگا ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں اور یقین رکھیں کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.