اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے دو روز کے دوران ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیر اثرر ہیں گے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت،موہنجو داڑو 53، جیکب آباد 52، دادو 51، خانپور، خیرپور، لاڑکانہ، پڈعیدن، سکھر، سبی، روہڑی 50، رحیم یار خان، بھکر، ڈی جی خان، کوٹ ادو، شہید بینظیر آباد 49، ملتان، ڈی آئی خان، تربت 48، سکرنڈ، بہالپور ، بہاولنگر، جھنگ، جوہرآباد، لیہ، قصوراور نور پور تھل میں 47ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ تاہم شام /رات گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بوندا باندی ہوئی۔