انسانی خون میں پلاسٹک کے انتہائی چھوٹے ذرات کی موجودگی دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا سکتی ہے، ماہرین

image

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ انسانی خون میں پلاسٹک کے انتہائی چھوٹے ذرات کی موجودگی دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔ طبی جریدےانوائرمنٹل انٹرنیشنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق انسانی خون میں پائے جانے والے پلاسٹک کے یہ چھوٹے ذرات واقعی انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں ۔تحقیق میں صحت یاب ہونے والے 20 افراد کے خون کے نمونے لیے گئے جن میں سے 18 کے خون میں پلاسٹک اور کیمیائی ذرات بہت کم تھے۔

دریافت ہونے والے ذرات شفاف اور بمشکل ایک مائیکرو میٹر سے چھوٹے تھے (ایک ہزار مائیکرو میٹر ایک ملی میٹر پر مشتمل ہے)۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ پلاسٹک کے یہ چھوٹے ذرات جسم کے مختلف حصوں میں جاتے ہیں، جہاں وہ ٹھہر سکتے ہیں۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پلاسٹک کے ذرات خون کے جمنے، سوزش میں اضافے، مدافعتی نظام کو کمزور کرنے اور دل کی بیماری سمیت دیگر بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.