آئل اینڈ گیس کانفرنس پاکستان (او جی سی پی2024 ) 29 مئی کو منعقد ہو گی

image

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):آئل اینڈ گیس کانفرنس پاکستان (او جی سی پی2024 ) 29 مئی کو منعقد ہو گی جس کا مقصد توانائی کے شعبے میں پاکستان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ، ملکی پیداوار، تلاش اور پائیدار طریقوں میں پیش رفت پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد نعیم قریشی کے مطابق انرجی اپ ڈیٹ کی جانب سے وزارت توانائی(پیٹرولیم ڈویژن) اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کے اشتراک سے منعقد ہونے والی یہ کانفرنس پاکستان کے توانائی کے شعبے کے لیے ایک تاریخی اجتماع ثابت ہوگی۔

او جی سی ای پی 2024 میں کلیدی مقررین، پینلسٹ اور معزز مہمانوں میں اوگرا کے چیئرمین مسرور خان، ایسوسی ایٹد گرپ کے چیئرمین اقبال زیڈ احمد ،ایم ڈی اے آر ایل عادل خٹک،او جی ڈی سی ایل کے ۔ او جی ڈی سی ایل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ آر شہزاد صفدر،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، انرجی ریسورس مینجمنٹ کی پارٹنر بیرسٹر سارہ کاظمی، پی ای پی ایل کے سرمد حسن شریف، رضی الدین رازی، ڈاکٹر سعید جدون، جوائنٹ سیکرٹری، وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن)شہباز طاہر ندیم، نور ایل پی جی/ ایل پی جی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے سی ای او بلال جبار شامل ہوں گے۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیر توانائی (پٹرولیم ڈویژن) ڈاکٹر مصدق ملک اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کانفرنس میں توانائی کے تحفظ کو بڑھانے، درآمدی انحصار کو کم کرنے اور توانائی کے مقامی وسائل کو فروغ دینے کے لئے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب میں مختلف سیشنز ہوں گے جن میں تلاش اور پیداوار کی حکمت عملی، قابل تجدید توانائی انضمام، ریگولیٹری فریم ورک، تکنیکی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع جیسے اہم موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔

انہوں نے او جی سی ای پی 2024 میں بھرپور شرکت کے لئے صنعت کے اسٹیک ہولڈرز، سرمایہ کاروں، سرکاری عہدیداروں اور توانائی کے ماہرین اور دلچسپی رکھنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ او جی سی ای پی2024 کانفرنس میں شرکت کے لئے رجسٹریشن ، تفصیلات ، اسپانسر شپ کے مواقع اور ایونٹ کی اپ ڈیٹس آفیشل ویب سائٹ www.energyupdate.com.pk. پر یا انرجی اپ ڈیٹ سے رابطہ کرکے حاصل کی جاسکتی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.