پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے بیلجیئم میں دوڑ کے بڑے مقابلے”20 کلومیٹر برسلز” کے شرکاء کے لئے خیرسگالی ریفریشمنٹ اسٹال کا اہتمام

image

برسلز۔26مئی (اے پی پی): پاکستان کے سفارتخانے نے اتوار کے روز بیلجیئم کے سب سے بڑے شراکتی کھیلوں کے ایونٹ”20 کلومیٹر برسلز” ( دوڑ کا مقابلہ) کے شرکاء کے لئے ایک اعزازی ریفریشمنٹ اسٹال کا اہتمام کیا جس میں مقابلے کےشرکاء کو بوتل بند پانی اور اسنیکس فراہم کیے گئے۔بیلجیئم میں پاکستانی سفارت خانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق خیر سگالی کے اس اقدام کو سب نے بہت سراہا۔ریفریشمنٹ اسٹال کے منتظمین نے پاکستان کے قومی پرچم کی جھنڈیاں ہاتھوں میں تھام رکھی تھیں اور وہ شرکاء کو پانی اور اسنیکس پیش کر رہے تھے ۔ شرکاء نے حوصلہ افزائی اور اس جذبہ خیر سگالی پر شکریہ ادا کیا جبکہ حاضرین نے اس اقدام کی تعریف کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.