وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ اور دیگر افراد کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر تعزیت

image

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے پیر کو ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور انہوں نے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی ، ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر افراد کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر تعزیت کی۔

وزیٹرز بک میں اپنا تعزیتی پیغام ریکارڈ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم ایرانی صدر کے انتقال پر غمزدہ ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور تمام سوگواران کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.