پانی کا عالیشان جہاز اور 600 نوکر۔۔ آننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات کے کھانے میں کیا کچھ ہوگا؟ دیکھیں جہاز کے اندر کی تصویریں

image

مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز ہوگیا ہے.

اس راؤنڈ کی خاص بات یہ ہے کہ تقریبات کسی شہر میں نہیں بلکہ سمندر میں منعقد کی جائیں گی. جی ہاں ایک لگژری کروز جہاز جو اٹلی سے فرانس کے جنوب میں چار ہزار 380 کلومیٹر کا خوبصورت سفر پورا کرے گا، اسی میں تمام مشہور شخصیات کی موجودگی میں پری ویڈنگ تقریبات ادا کی جائیں گی.

اس لگژری کروز لائنر میں تقریباً 800 مہمان موجود ہوں گے جن میں بھارتی مشہور کرکٹرز، سیاست دان اور شوبز شخصیات کے علاوہ دنیا بھر کے معروف فنکار اور شخصیات موجود ہوں گے.

بھارتی میڈیا کے مطابق 29 مئی کو تقریبات کا آغاز استقبالیہ لنچ کے ساتھ ہو گا جس کے بعد ’سٹاری نائٹ‘ تھیم پر مشتمل ایوننگ گالا کا اہتمام ہو گا۔

30 مئی کو مہمان سیاحتی دن کے لیے روم میں اُتریں گے، اس کے بعد ایک ڈنر پارٹی اور ایک آفٹر پارٹی ہو گی جو 31 مئی کو دوپہر ایک بجے شروع ہو گی۔

کروز پر تہوار کی صبح کے بعد مہمان کانز میں لینڈ کریں گے جہاں میسکیوریڈ پارٹی ہو گی۔ یہ تقریب یکم جون کو اٹلی کے شہر پورٹوفینو میں ختم ہو گی۔

مہمانوں کی خاطر تواضع اور خدمت کے لئے 600 افراد پر مشتمل اسٹاف موجود ہوگا.

پری ویڈنگ کروز کا میں ایک تقریب خلائی تھیم پر مبنی ہو گی. جس میں دلہن رادھیکا مرچنٹ گریس لنگ کوچر پیس پہنیں گی۔ جبکہ پارسی، تھائی، میکسیکن اور جاپانی پکوان مہمانوں کو پیش کیے جائیں گے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.