سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ملاجلارحجان رہا

image

گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ملاجلارحجان رہا۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 30 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1260 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.49 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1254 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1198 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.03 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1199 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1243 روپے، راولپنڈی 1236 روپے، گوجرانوالہ 1290 روپے، سیالکوٹ 1250 روپے، لاہور1296 روپے، فیصل آباد 1240 روپے، سرگودھا 1260روپے، ملتان 1281 روپے، بہاولپور1280 روپے، پشاور1250 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1230روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

وفاقی سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کئے جانے کا امکان

کراچی میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1164 روپے، حیدرآباد1180 روپے، سکھر1300 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1195روپے اورخضدارمیں 1177 روپے ریکارڈکی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.