حیدرآباددھماکہ ، جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی

image

حیدرآباد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

سول برنس وارڈ میں زیرعلاج 2افراد دم توڑگئے،اسپتال میں 9زخمی زیرعلاج ہیں،7کی حالت تشویشناک ہے۔

رجیم چینج کے بعد کرپشن میں بے پناہ اضافہ ہوا، عارف علوی

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر حیدر آباد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایل پی جی کی دکانوں کے حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیل کی جانے والی 93 دکانوں کی سیل انتظامیہ کی اجازت کے بغیر نہیں کھولی جائیں گی،دکانوں کی اسسٹنٹ کمشنر و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کی نگرانی میں انسپیکشن کی جائے گی۔

آٹا،چینی، گھی،دالوں سمیت تمام اشیاء خوردونوش کے نرخ مزید کم ہوں گے، مریم نواز

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا فلنگ اسٹیشنز کو اوگرا کی گائیڈ لائن کے مطابق شہری علاقوں سے باہر منتقل کیا جائے گا، اوگرا کے ایس او پیز کے تحت نئی این او سیز جاری کی جائیں گی۔

گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ایل پی جی کو اس کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے،چاہتے ہیں کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو پریشانی سے بچایا جا سکے۔

مہنگائی کی شرح گرنے کا رجحان جاری، مئی میں 3.2 فیصد کمی ریکارڈ

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ میونسپل کمشنر، سول ڈیفنس کے افسران، سیکریٹری ایل پی جی ایسوسی ایشن و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.