5 جون کے بعد پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی عائد

image

عدالت عالیہ کے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے ضلع چکوال و تلہ گنگ سمیت صوبہ بھر میں 5 جون کے بعد پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پر سخت پابندی عائد کر دی ہے۔ 

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوام الناس کی آگاہی کے لئے شہر کے معروف کاروباری مرکز چھپڑ بازار میں گرینڈ واک کا اہتمام کیا گیا۔” پلاسٹک سے انکار، صحت مند زندگی سے پیار” کے بینر تلے منعقدہ اس آگاہی واک کی قیادت اے ڈی سی جی بلال بن عبدالحفیظ نے کی۔

ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو جلد روزگار فراہم کریں گے، وزیراعلی خیبر پختونخوا

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ و دیگر سرکاری محکموں کے افسران، چکوال چیمبر آف کامرس، معاون این جی اوز، سول سوسائٹی کے سرکردہ شعبوں کے نمائندگان اور بڑی تعداد میں شہریوں نے بھی شرکت کی۔

واک کے اختتامی مقام باب چکوال پر کپڑے سے تیار شدہ تھیلوں کا بڑا سٹال لگایا گیا۔ اس سٹال پر چھپڑ بازار آنے والے افراد میں کپڑے کے تھیلے مفت تقسیم کئے گئے۔

اے ڈی سی جی بلال بن عبدالحفیظ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہری علاقوں میں کپڑے سے بنے تھیلوں کے سٹالز لگائے گئے ہیں جو شہریوں میں مفت تقسیم کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ وہ پلاسٹک شاپنگ بیگز کا استعمال یکسر چھوڑ کر مارکیٹ سے خریداری کے لئے کپڑے کے تھیلے استعمال کرنے کی طرف راغب ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ کپڑے کے تھیلوں کو رواج دینے سے متعلق بھرپور عوامی شعور اجاگر کریں۔

اے ڈی سی جی نے کہا کہ حکومتِ پنجاب نے صحت انسانی کے لئے مضر اثرات کے حامل اور خطرناک بیماریوں کا باعث بننے والے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی کا فیصلہ مفاد عامہ میں کیا ہے اور 5 جون کے بعد صوبہ بھر کی طرح ضلع چکوال و تلہ گنگ کے طول و عرض میں کسی بھی جگہ پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

نان فائلرز کے بعد فائلرز کے لیے مشکلات کھڑی ہوگئیں، انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے باوجودسمیں بلاک

انہوں نے کہا کہ 5 جون کی ڈیڈ لائن کے بعد پلاسٹک شاپنگ بیگز کا استعمال اور خرید و فروخت کرتے ہوئے پکڑے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جس کے لئے چیکنگ ٹیمیں تمام شہری و دیہی علاقوں میں ہمہ وقت متحرک ہیں۔

انہوں نے بعد ازاں شہدا پارک کے سامنے اور ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں لگائے گئے کپڑے کے تھیلوں کے سٹالز کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر موجود لوگوں میں یہ تھیلے مفت تقسیم کرتے ہوئے انہیں تاکید کی کہ اپنے ہی مفاد میں حکومتِ پنجاب کے صحت دوست اقدام کی پیروی کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.