سعودی عرب ، حج سیزن 2024 میں 251 گالف کارٹس فراہم کی جائیں گی

image

ریاض ۔5جون (اے پی پی):سعودی عرب میں حرمین شریفین اتھارٹی اس سال حج سیزن 2024 کے آپریشنل پلان کے ایک حصے کے طور پر 251 گالف کارٹس لانچ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے عازمین کے لیے مسجد الحرام میں استعمال کے لیے دس ہزار ویل چیئرز کا بھی انتظام کیا ہے۔

جبکہ مسجد الحرام اور اس کے صحنوں میں مقامات کی تعداد بڑھا کر 20 کی گئی ہے۔آپریشنل پلان کا مقصد یومیہ 35 ہزار افراد کی خدمت اور ڈسٹری بیوشن سائٹس کے لیے زیادہ سے زیادہ سو فیصد کی آپریٹنگ شرح کو یقینی بنانا ہے۔علاوہ ازیں منصوبے کا مقصد اس سال حج سیزن کے دوران دس ہزار ویل چیئرز فراہم کرنا ہے تاکہ عازمین کےلیے حج کو زیادہ سے زیادہ آسان بنایا جا سکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.