امریکی اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سےٹیلی فونک رابطہ ، غزہ کی صورتحال اورمشترکہ دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال

image

ریاض ۔5جون (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن نے ٹیلی فونک رابطے میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق رابطے میں دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی جس میں تبادلے کے معاہدے اور اس کی تکمیل کے مراحل کے بارے میں امریکی صدر جو بائیڈن کی اعلان کردہ تجویز شامل ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے سوڈان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔دوطرفہ تعلقات، انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لینے کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.