ریاض ۔5جون (اے پی پی):سعودی عرب میں پہلی قومی دفاعی یونیورسٹی قائم کردی گئی ۔ العربیہ کے مطابق وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے مسلح افواج کے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں تبدیلی کرنے کے عمل کا افتتاح کر دیا، اس اقدام کا مقصد وزارت دفاع کے ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنا ہے۔
یونیورسٹی کو بہترین فوجی ویژن دیا گیا ہے، یہ 2030 تک قومی سلامتی اور دفاع کے شعبے میں فوجی اور سویلین لیڈروں کی تیاری اور اہلیت فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اہم علاقائی یونیورسٹی بننے جارہی ہے۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے مقاصد میں قومی سلامتی میں پیشہ ور کیڈرز کی تیاری کے ساتھ دفاعی اور قومی سلامتی کے شعبوں میں سائنسی تحقیق کرنا بھی شامل ہے۔