امریکا، غیرقانونی طور پر میکسیکو کے ساتھ مشترکہ سرحد عبور کرنے والے تارکین وطن پر پابندیاں عائد

image

واشنگٹن۔5جون (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن نے غیرقانونی طور پر امریکا۔ میکسیکو سرحد عبور کرنے والے تارکین وطن پر وسیع نوعیت کی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔اردو نیوز کے مطابق یہ فیصلہ رواں سال نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے سلسلے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ان پابندیوں کے تحت غیر قانونی طور پر کراس کرتے ہوئے پکڑے گئے تارکین وطن کو اس اقدام کے تحت فوری طور پر ملک بدر یا میکسیکو واپس بھیجا جا سکتا ہے۔

امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے کہا ہے کہ اکیلے بچوں، سنگین طبی یا خطرات کا سامنا کرنے والے اور انسانی سمگلنگ کے شکار افراد کو فوری ملک بدری سے استثنیٰ ہو گا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق یا نفاذ ایسی صورتحال میں ہوگا جب میکسیکو کے ساتھ سرحد پر پناہ گزینوں کی آمد کی صورتحال ہمارے کنٹرول کرنے کی صلاحیت سے بڑھ جائے گی جیسا کہ اس وقت ہے،اگر بارڈر پر غیر مجاز روزانہ کراسنگ کی اوسط تعداد 2,500 سے تجاوز کرتی ہے تو یہ اقدام کسی بھی ایسے تارک وطن کو پناہ کی درخواست دینے سے روک دے گا جو بغیر اجازت کے جنوبی سرحد عبور کرتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.