پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقہ خطرناک قرار، نعشیں نکالنے کا کام روک دیاگیا

image

پورٹ مورسبے۔5جون (اے پی پی):پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے ملبے تلے دبی نعشوں کونکالنے کے کام کو روک دیاگیا ہے ۔فرا نسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پاپوا نیو گنی کی فوج کے میجر جو اکو نے کہا کہ مزید لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کی وجہ سے نعشیں نکالنے کی تمام کوششیں روک دی گئی ہیں۔

انہوں نے ہائی لینڈ کے علاقے کو نو گو زون قرار دیا جسے تا حکم ثانی کمیونٹی اور حکام کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر سائٹ پر موجودگی خطرناک ہے کیونکہ یہ بدترین اور سب سے بڑی لینڈ سلائیڈ ہے۔

پاپوا نیو گنی کی حکومت کے ابتدائی اندازوں میں کہا گیا ہے کہ 24 مئی کی لینڈ سلائیڈنگ میں تقریباً 2,000 افراد تقریباً آٹھ میٹر ملبے تلے دبے ہوں گے جبکہ جو اکو نے کہا کہ یہ تعداد 650 کے قریب ہو سکتی ہے۔مقامی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ اب تک صرف9نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.