برسلز۔5جون (اے پی پی):یورپی یونین کونسل کے سربراہ چارلس میشل نے کہا ہے کہ یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لئین کے اسرائیل حامی روّیے نے یونین کے اعتبار کو نقصان پہنچایا ہے۔بیلجیئم کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘بیلگا’ کے مطابق میشل نے، کل منعقدہ پریس کانفرنس میں، وان ڈر لئین کے اسرائیل حامی موقف کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ وان ڈر لئین کے اسرائیل کے لئے ظاہر کردہ بھرپور تعاون نے نہ صرف یونین کے اندر اختلافات پیدا کئے ہیں بلکہ یونین کے اعتبار کو بھی زک پہنچائی ہے۔ یونین پر عالمی بےاعتباری کا بدل ہم چُکا رہے ہیں۔انہون نے یورپی یونین کمیشن کو “ضرورت سے زیادہ سیاسی ہونے اور رکن ممالک کی منظوری لئے بغیر بیانات جاری کرنے کا بھی قصور وار ٹھہرایا ہے۔واضح رہے کہ یورپی یونین کے رکن 27 ممالک کے تقریباً40 کروڑ رائے دہندگان 6 تا 9 جون کو متوقع انتخابات میں یونین کی نئی انتظامیہ کومنتخب کریں گے ۔