واشنگٹن ۔5جون (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔گلوبل نیوز کے مطابق وائٹ ہاوس کی ترجمان کارین جین پیئر نے تصدیق کی ہے کہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس اور امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان اس کانفرنس میں شامل ہوں گے۔
جین پیئر نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ یوکرین سے دوستانہ تعلقات میں فروغ جاری رکھے گی ۔واضح رہے کہ یوکرین امن کانفرنس سوئٹزرلینڈ میں 15 جون کو ہو گی جو 16جون تک جاری رہے گی۔