صدر جو بائیڈن رواں ہفتے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہائوس

image

واشنگٹن ۔5جون (اے پی پی):امریکا کے صدر جو بائیڈن رواں ہفتے فرانس میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر جو بائیڈن رواں ہفتے فرانس کے شہر نارمنڈی میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے جبکہ اٹلی میں جی 7 اجلاس میں روس کے خلاف یوکرین کی جنگ پر بات چیت کریں گے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پیرس کے سفر کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ اس ہفتے نارمنڈی میں دوسری جنگ عظیم کے ڈی ڈے لینڈنگ کی 80 ویں برسی کے موقع پر، صدر بائیڈن اور ان کے یوکرینی ہم منصب ولودیمیر زیلنسکی کی ملاقات متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن 13 سے 15 جون تک اٹلی کے شہر باری میں جی سیون کے اجلاس میں یوکرینی ہم منصب سے دوبارہ ملاقات کے لئے بھی تیار ہیں جہاں یوکرین کی جنگی کوششوں کی حمایت کے لیے منجمد روسی فنڈز کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔تاہم جو بائیڈن جی 7 کے فوراً بعد سوئٹزرلینڈ کے شہر لوسرن میں یوکرین بارے سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.