روس، چین، ایران کا مغربی ممالک سے جوہری معاہدہ بحال کرنے کا مطالبہ

image

دبئی ۔5جون (اے پی پی):روس، چین، ایران نے مغربی ممالک سےایرانی جوہری معاہدہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تاس کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے بورڈ آف گورنرز کے چھٹے اجلاس کے لئے مشترکہ بیان میں روس، چین اور ایران نے مغربی ممالک سے ایران کے جوہری پروگرام کے لیے مشترکہ جامع پلان آف ایکشن (جے سی پی اواے ) کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا کہ یہ تینوں ممالک اس بات پر یقین رکھتے ہیں اور 2سال سے جاری اس کشیدگی کوروکنے بارے اقدامات کریں ۔ تینوں ممالک کا خیال ہےمکمل طور پر آپریشنل جوہری معاہدہ تمام فریقین کو فائدہ پہنچانے والے تناؤ کو کم کرنے میں مدد دے گا۔تینوں ممالک نے مطالبہ کیاہے کہ جوہری پروگرام کے سویلین کردار کو درست رکھا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.