ریاض ۔6جون (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے انڈونیشیا کے نو منتخب صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے صدارتی انتخاب میں کامیابی پر ابوو سوبیا نتو کو مبارکباد دی جو وزیردفاع بھی ہیں۔انہوں نے نو منتخب صد کی کامیابی، خوشحالی اور انڈونیشیا کے برادر عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ، فوجی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔