ریاض ۔6جون (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں عراق کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد محمد حسین اور کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیی کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران متعدد شعبوں میں تعاون کے پہلووں کو بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزرائے خارجہ نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر دوطرفہ اور کثیر الجہتی ہم آہنگی کو تیز کرنے کی اہمیت پر بھی بات چیت کی۔اس موقع پر وزارت خارجہ کےانڈر سکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔