سعودی عرب کی مسجد اقصی پر اسرائیلی انتہا پسندوں کے حملے کی مذمت

image

ریاض ۔6جون (اے پی پی):سعودی عرب نے مسجد اقصی پر اسرائیلی انتہا پسندوں کے حملے کی مذمت ہے ۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی قابض حکومت کے متعدد عہدیداروں، کنیسٹ کے ارکان اور انتہا پسند آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصی پرحملے کی مذمت کی ہے۔

جاری بیان میں اسرائیلی حکام کے اس اقدام کی بھی مذمت کی گئی جس میں انتہا پسند آباد کاروں کو اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے تحفظ میں اشتعال انگیز مارچ کی اجازت دی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ یہ خلاف ورزیاں دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح اور مشتعل کرنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

بیان میں اس بات پر زوردیتے ہوئے کہا گیا کہ اس قسم کے منظم حملے بین الاقوامی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے اوراس طرح کی کارروائیاں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہوں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.