پرا گ ۔6جون (اے پی پی):جمہوریہ چیک میں ایک مسافر ٹرین کے مال بردار ٹرین سے ٹکرانے کے باعث 4 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق شمال مشرقی چیک کے شہر پارڈوبیس میں دارالحکومت پراگ سے مشرقی سلوواک کے شہر کوسیس جانے والی مسافر ٹرین مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی۔
مقامی ریسکیورز کے مطابق مسافر ٹرین میں 300 سے زائد افراد سفر کر رہے تھے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں ٹرین ڈرائیور اس حادثے میں محفوظ رہے ۔