یورپ کو نیٹو کی طرح اپنے دفاعی اتحادکی ضرورت ہے، وزیر اعظم ہنگری

image

بوداپست۔6جون (اے پی پی):ہنگری نے کہا ہے کہ یورپ کو ایٹمی ہتھیاروں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ تاس کے مطابق ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نےکہا کہ یورپی ممالک کو جوہری ہتھیاروں کو بڑھانے کے بجائے اس چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے، کیونکہ ان سے جوہری جنگ کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

مشترکہ یورپی جوہری ذخیرے کی تشکیل کے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے، ہنگری کے وزیر اعظم نے جرمن سیاست دان کلاؤس وون ڈوہنی اور ان کی کتاب ’’قومی مفادات ‘‘ کا ذکر کیا جس میں دیگر چیزوں کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ یورپ کے پاس اپنا کوئی بڑا جوہری ذخیرہ نہیں ہے اور اس حوالے سے اسے دوسروں پر انحصار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری پھیلاؤ کے بجائے یورپ کو اس سے چھٹکارا پانے کی کوشش کرنی چاہیے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ان کا ملک یورپی یونین کے ممالک اور ان کی دفاعی صنعتوں کے درمیان وسیع تر فوجی تعاون کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ میراخیال ہے کہ یورپ کو نیٹو کی طرح ایک یورپی دفاعی اتحادکی ضرورت ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.