ارجنٹائن ، حکومت کا اخراجات میں کٹوتی مہم کے تحت 50 ہزار سرکاری ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

image

بیونس آئرس۔6جون (اے پی پی):ارجنٹائن کی حکومت نے اخراجات میں کٹوتی کی مہم ’’بیلٹ ٹائٹنگ‘‘ کے تحت 50 ہزار سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا۔شنہوا کے مطابق ارجنٹائن کے صدر جیویئر ملی نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ حکومت نے اخراجات میں کٹوتی کا سات نکاتی منصوبہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنشن اصلاحات کے ذریعے مالیاتی اخراجات میں کمی پر کانگریس کے ذریعے عملدرآمد کیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے وزارتوں کی تعداد میں کمی کرکے پورا ڈھانچہ کم کر کے نصف کر دیا ہے۔انہوں نے کاروباری رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور ماہرین اقتصادیات کو بتایا کہ ہم نے مجموعی طور پر 75 ہزار سرکاری ملازمین کوفارغ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جن میں سے 25 ہزار پہلے ہی فارغ کرچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے کفایت شعاری کے اقدامات کو اپوزیشن، مزدور کنفیڈریشنز، یونینز اور سماجی تنظیموں نے مسترد کر دیا ہے لیکن انہیں بتارہا ہوں کہ ایسا ہوکر رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ چھ ماہ میں اتنا کام کبھی نہیں ہوا جتنا ہم کر رہے ہیں،ہم نہ صرف معیشت کو ٹھیک کر رہے ہیں بلکہ بدعنوانی کو بھی ختم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں ہمیں سیاسی حلقوں کی طرف سے مشکلات کا بھی سامنا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.