ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ محاز آرائی سے حل نہیں کیا جا سکتا، اس کے لئے سیاسی و سفارتی کوششوں کو ٹریک پر لانا ہو گا، چین

image

اقوام متحدہ ۔6جون (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے مسئلے کو محاز آرائی سے حل نہیں کیا جا سکتا، اس کے لئے سیاسی اور سفارتی کوششوں کو دوبارہ ٹریک پر لانا ہو گا۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق قبل ازیں ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے ایران سے تعاون میں اضافے اور اپنے معائنہ کاروں کو ایران میں داخل ہونے سے روکنے کا فیصلہ واپس لینے کو کہا ہے ۔

اس سلسلہ میں آئی اے ای اے کے 35 رکنی بورڈ آف گورنرز نے گزشتہ روز ایک قرار داد2 کے مقابلے میں 20 ووٹوں سے منظور کی ۔ قرار داد کی حمایت میں فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے ووٹ دیے جبکہ چین اور روس نے مخالفت میں ووٹ دیا ، جنوبی افریقا، بھارت، سعودی عرب، انڈونیشیا اور ترکیہ سمیت 12 ترقی پذیر ممالک نےرائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔جمعرات کو عالمی ایٹمی توانائی کے ادارے میں چین کے مستقل مندوب سفیر لی سونگ نے نشاندہی کی کہ مئی کے شروع میں عالمی ایٹمی توانائی کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل گروسی نے ایران کا کامیاب دورہ کیا اور ایرانی حکام کے ساتھ تعمیری بات چیت کی ۔

لی سونگ نے زور دے کر کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ محاذ آرائی سے حل نہیں ہو سکتا۔ ایرانی جوہری پروگرام پر جامع معاہدہ تمام فریقوں کی برسوں کی سفارتی کوششوں کی عکاسی اور اس مسئلے کو حل کرنے کا واحد صحیح طریقہ ہے۔ چین نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ موجودہ صورتحال کو پرسکون اور ذمہ دارانہ رویہ کے ساتھ دیکھیں، بین الاقوامی جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کی حقیقی بحالی کے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں، عالمی ایٹمی توانائی کے ادارے اور ایران کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی حمایت کے لیے عملی اقدامات کریں، اور ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے سیاسی اور سفارتی کوششوں کو دوبارہ ٹریک پر پر لائیں


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.