نئی رہلی ۔7جون (اے پی پی):بھارت کی ریاست اترا کھنڈ میں ہمالیہ کے پہاڑوں میں برفانی طوفان کے دوران ٹریکر پھنس گئے جن میں سے 9 ہلاک ہوگئے ہیں۔رائٹرزکے مطابق انڈیا کے جنوبی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ٹریکرز کا ایگ گروپ شمالی انڈیا میں اتراکھنڈ کے دشوار گزار پہاڑوں میں شدید برف باری کے باعث پھنس گیا۔
کرناٹک کے ریاستی وزیر کرشنا بائر گوڈوا کے مطابق گروپ کی ٹریکنگ کے دوران پہاڑوں پر برف باری شروع ہوئی جو بعد میں برفانی طوفان میں تبدیل ہو گیا۔شام چھ بجے تک دو ٹریکر خراب موسم کی وجہ سے موت کا شکار ہو گئے۔ برفباری اور تیز ہواؤں کی وجہ نقل و حرکت ناممکن اور حد نگاہ صفر ہو گئی۔ٹریکرز نے ایک دوسرے کے سے لپٹ کر راستے میں ہی رات گزار دیں۔ رات میں سردی کی وجہ سے گروپ کے مزید ارکان ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق ریسکیو ٹیم نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 5افراد کو زندہ نکالا جب کہ مرنے والوں کی لاشوں کو بھی ہیلی کاپٹر سے کرناٹک منتقل کیا گیا۔