ریاض ۔7جون (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عام انتخابات میں ان کی جماعت کی جیت پر مبارک باد کا ٹیلی گرام ارسال کیا ہے۔
ایس پی اےکے مطابق بھارت میں ہونے والے عام انتخابات میں بی جے پی کی جیت پر مبارک باد کے پیغام میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔